Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیفنس لاہور میں گارڈ پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

ڈی ایچ اے فیز 6 میں تشدد اور فائرنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار
اپ ڈیٹ 08 اگست 2023 04:16pm

ڈیفنس فیز 5 میں رانگ پارکنگ سے منع کرنے پر امیر زادے کی پارکنگ پلازے کے سیکورٹی گارڈ پر بہیمانہ تشدد کے واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

لاہور میں دولت کے نشے میں دھت افراد کی جانب سے غربا پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے بعد اب ڈیفنس فیز 5 میں تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں غلط پارکنگ پر منع کرنے کی پاداش میں سیکیورٹی گارڈ کو ایک امیر زادے نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک امیر زادہ اپنے سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ مل کر پارکنگ پلازے کے سیکیورٹی گارڈ انور خان کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، اور مارکیٹ میں موجود لوگوں کی مداخلت کے بعد اس کی جان بخشی ہوئی۔

متاثرہ ملازم نے مقدمہ کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست دے ہے اور، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب ڈی ایچ اے فیز 6 میں تشدد اور فائرنگ کرنے والے سابق رہنما پیپلز پارٹی احمد مئیو کے 2 مسلح گارڈز کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمران اور تنزیل کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ 3 روز پہلے پیش آیا تھا جس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کو غلط جگہ کھڑی کرنے سے منع کرنے پرڈرائیور نے گارڈ پر ہی گاڑی چڑھانے کی کوشش کی، اور اس دوران مسلح افراد نے گاڑی سے اتر کر گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

lahore

lahore police

Torture

TORTURE ON SECURITY GUARD