Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرون کے ذریعے بھارت ہیروئن اسمگل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، پولیس اہلکار ملوث

لزمان کارروائی کے دوران فرار ہوگئے، اے این ایف ذرائع
شائع 08 اگست 2023 11:29am
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

لاہور: ڈرون کے ذریعے بھارت ہیروئن اسمگل کرنے والا نیٹ بے نقاب ہوگیا۔

پولیس اہلکار بھی منشیات کیس میں ملوث نکلے، انسداد نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی سی آفس میں تعینات پولیس اہلکار شرافت کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کے لئے ڈرون کا استعمال کیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب میں 2 پاکستانی کو ہیروین فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار

ایک اور ڈرون طیارہ منشیات لے جاتے ہوئے کھیتوں میں گر گیا

جامعات، کالجز میں طالبات کو منشیات سپلائی کرنیوالی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

نسوار کے ساتھ فضائی سفرجرم اور قابل سزا ہے، اینٹی نارکوٹکس کی وارننگ

اے این ایف حکامکے مطابق سرحدی علاقے میں چھاپا مار کر ہیروئن برآمد کرلی گئی جب کہ ہیروئن اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والا ڈرون بھی قبضہ میں لے لیا۔

دوسری جانب اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کارروائی کے دوران فرار ہوگئے ہیں۔

lahore

Smuggling Drones

Drugs Smuggling

Anti Narcotics Force (ANF)