Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

چیف جسٹس پر مس کنڈکٹ کے متعدد الزام عائد کئے گئے ہیں
اپ ڈیٹ 08 اگست 2023 04:40pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کروا دی گئی، شکایت کی کاپی سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ممبران کو ارسال کی گئی۔

بیرسٹر علی طاہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں 6 صفحات پر مشتمل درخواست دائر کردی۔

جوڈیشل کمیشن کی عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش

درخواست میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق پر مس کنڈکٹ، عہدے کے غلط استعمال اور جانبداری کے الزامات عائد کیے ہیں۔

شکایتی درخواست میں چیف جسٹس عامرفاروق کے خلاف انکوائری کرکے ان کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق تحریک انصاف اورچیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کام کررہے ہیں جبکہ طاقتورحلقوں کے ساتھ مل کر چیئرمین پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جج ہمایوں دلاور کو توشہ خانہ کیس واپس بھیجنے سمیت جسٹس عامرفاروق متعدد متنازعہ فیصلے دے چکے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جانبدار ہیں، توشہ خان کیس نہ سنیں، عمران کا اعتراض

سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

درخواست کی کاپی چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو بھی ارسال کی گئی ہے، جبکہ جوڈیشل کونسل کے ارکان کو بھی بھجواٸی گٸی ہے۔

Islamabad High Court

supreme judicial council

Chief Justice Amir Farooq