Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ہزارہ ایکسپریس حادثہ: 35 گھنٹے بعد اَپ ٹریک بحال، ٹرینوں کی آمدورفت بدستور متاثر

پہلی ٹرین خیبر میل اپ ٹریک سے گزای گئی
شائع 08 اگست 2023 10:11am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ہزارہ ٹرین حادثے کے بعد اَب ٹریک بھی بحال کردیا گیا تاہم ٹرینوں کی آمدورفت بدستور متاثر ہے۔

لاہور میں ہزارہ ٹرین حادثے نے ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر کردیا، مسافروں کی جانب سے گھنٹوں ٹرین کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ہزارہ ایکسپریس کےحادثے کے پینتس گھنٹے بعد ریلوے کا اپ ٹریک بحال کردیا ہے، ٹریک بحال ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہوگئی، پہلی ٹرین خیبر میل اپ ٹریک سے گزاری گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کے 17 گھنٹے بعد ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹرین حادثے کے 17 گھنٹے بعد ڈاؤن ٹریک بحال، 29 افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے

زخمی اہلیہ کو ٹرین سے نکالنے میں بے بس تھا، پھر تین افراد پہنچ گئے، مسافروں پر کیا بیتی

ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ: لاہور اور فیصل آباد سے ٹرینوں کا شیڈول متاثر

سعد رفیق نے ہزارہ ایکسپریس حادثے میں تخریب کاری کا شبہ ظاہر کردیا

اس کے علاوہ 29 میں سے 18 افراد کی لاشیں سندھ کے مخلتف علاقوں میں شناخت کے بعد ان کے گھر کے لئے روانہ کی گئی تھی۔

جب کہ ہزارہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 افراد کا تعلق ٹنڈو آدم سے تھا جن کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

دوسری جانب گزشتہ روز ہی ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرز کو موصول ہوئی جس میں شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل کی نااہلی حادثے کی وجہ قرار پائی ہے۔

Pakistan Railways

lahore

Hazara Express

Hazara Express derailment