Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کی سیاسی حکمت عملی، پنجاب کے تمام اضلاع سے خواتین کوآرڈی نیٹرز کا تقرر

ن لیگ کی نائب صدر نے نومنتخب کوآرڈی نیٹرز میں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کردیے
اپ ڈیٹ 07 اگست 2023 10:57pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں خواتین یوتھ کوآرڈی نیٹرز کا تقرر کر دیا۔ ن لیگی رہنما نے نومنتخب کوآرڈی نیٹرز میں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کردیے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے خواتین کو باختیار بنانے اور انہیں زندگی کے مختلف شعبوں میں منظم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں، خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیے بغیر حقیقی قومی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اس حقیقت سے با خوبی آگاہ ہے، ضلعی سطح پر خواتین کوارڈینیٹرز کی تقرری پارٹی کی جمہوری ویژن کا عکس ہے۔

مزید پڑھیں

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

مریم نواز کا یکم فروری سے پنجاب کے تمام اضلاع کے دورے کرنےکا اعلان

مریم نواز بھی نائب صدر اور شاہد خاقان بھی، کیسے ممکن ہے؟

مریم نواز نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی حقیقی جمہوری سیاسی جماعت ہے جس نے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔

اس موقع پر مریم نواز نے پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں مقرر ہونے والی یوتھ خواتین کوآرڈی نیٹرز میں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کیے۔

انتخابات میں ملک بھر کے نوجوانوں کا ووٹ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، مریم نواز

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر کے نوجوانوں کا ووٹ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، نوجوان ووٹ کی طاقت سے تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی قوتوں کو کامیاب بنائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے صوبہ خیبرپختونخوا میں یوتھ ڈویژنل کمیٹیاں مقرر کرنے کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کے ہمراہ نوجوانوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے 7 ڈویژنز میں آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور ان کمیٹیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

مریم نوازشریف نے دیہات کی سطح پر کوآرڈینیٹرز مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی۔

نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ پاکستان کے مستقبل کی سمت کا تعین کرے گا، نوجوان اپنے ووٹ کی طاقت سے بندوق، پٹرول بم اور تشدد کی قوتوں کو شکست دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد نون لیگ نوازشریف نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں آگے لانا چاہتے ہیں، اسی وژن کی روشنی میں تنظیم سازی کا ملک گیر عمل شروع کیا گیا جس میں نوجوانوں اور خواتین کو آگے لایا جا رہا ہے۔

PMLN

Maryam Nawaz

lahore

Female coordinators