Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

انضمام الحق ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا بھی انتخاب کریں گے
اپ ڈیٹ 07 اگست 2023 11:16pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان انضمام الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجنمنٹ کمیٹی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی انضمام الحق کو چیف سلیکٹر مقرر کیا، انضمام الحق کو نیشنل مینز چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا قومی کرکٹ ٹیم کوورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ

پی سی بی کا کہنا ہے کہ انضمام الحق دوسری بار چیف سلیکٹر کے فرائض انجام دیں گے اور وہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا بھی انتخاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئیں

ذرائع کا بتانا ہے کہ چارج لینے کے بعد انضمام الحق افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی ٹیم منتخب کریں گے۔

انضمام الحق اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر رہ چکے ہیں، ان کے پہلے دور میں پاکستان نے 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

پچھلے دور سے بہتر کام کرنے کی کوشش کریں گے، انضمام الحق

دوسری جانب چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دوبارہ اعتماد کرنے پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پچھلے دور سے بہتر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وقت کم ہونے کے باوجود افغانستان کے خلاف سیریز، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے بہترین کمبی نیشن کے تحت قومی اسکواڈ کا انتخاب کریں گے۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

inzimam ul haq

cheif selector

ASIA CUP 2023

world cup 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)