Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: گاڑی غلط پارک کرنے سے روکنے پر سیکیورٹی گارڈ پربہیمانہ تشدد

طاقت کے نشے میں ملزمان نے گاڑی سے اتر کرسیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا
اپ ڈیٹ 07 اگست 2023 06:06pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

لاہورمیں طاقت کے نشے میں دھت ملزمان نے گاڑی کو غلط پارک کرنے سے منع کرنے پر ڈیفنس کےعلاقے میں سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان کے گارڈ پرتشدد کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ یہ واقعہ دو روز پُرانا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کو غلط جگہ کھڑی کرنے سے منع کرنے پرڈرائیور نے گارڈ پر ہی گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔

اس دوران مسلح افراد نے گاڑی سے اتر کر گارڈ پر تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق گارڈ پرتشدد کرنے والتے نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔

اس واقعے کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال نے ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ لاہور پولیس کے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے، یہ واقعہ واقعی شرمناک عمل ہے، ہماری اشرافیہ قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

lahore

Torture

TORTURE ON SECURITY GUARD