Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر مخالف جماعتوں میں مٹھائیاں تقسیم

اے این پی کے ورکرز نے بھی جگہ جگہ مٹھائیاں بانٹی ہیں
شائع 05 اگست 2023 04:01pm
Imran Khan disqualification, distribution of sweets in PMLN secretariat - Aaj News

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نا اہلی اور گرفتاری پر مخالف جماعتوں کے کارکنان مٹھائیاں تقسیم کرنے لگے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 5 برس کے لئے نا اہل اور 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کو ان کی لاہور میں رہائشگاہ زمان پارک سے گرفتار کیا گیا جس کے خلاف احتجاج کرنے پر تین کارکنان کو بھی حراست میں لیا جا چکا ہے۔

عمران خان کی گرفتاری اور نا اہلی کے فیصلے پر ن لیگ کے کارکنان نے سڑکوں اور اور پارٹی دفاتر میں مٹھائیاں تقسیم کرنا شروع کردیں۔

ن لیگ کے علاوہ پشاور میں بھی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ورکرز نے جگہ جگہ مٹھائیاں بانٹی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

PMLN

peshawar

ANP

imran khan arrested

Imran Khan Arrested August 5