Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ میں شرکت: حکومت پاکستان کا سیکیورٹی وفد بھارت بھیجنے کا فیصلہ

وفد میں سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اور پی سی بی حکام شامل ہوں گے
شائع 04 اگست 2023 08:03pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوشل میڈیا

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت کے معاملے پر حکومت پاکستان نے سیکیورٹی وفد بھارت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے پاکستان کا وفد سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے جلد بھارت جائے گا ، وفد میں سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اور پی سی بی حکام شامل ہوں گے۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وفد حکومت تشکیل دے گی، سیکیورٹی وفد کی بھارت روانگی کا وقت حکومت طے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وفد کی رپورٹ کی روشنی میں ہی قومی ٹیم کو بھارت بھجوانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 2016 میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا سیکیورٹی وفد بھارت گیا تھا۔

india

cricket

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

ODI World Cup

world cup 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

ICC ODI WORLD CUP 2023