Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

آن لائن گیمز بچوں کو چڑچڑا اور پرتشدد کیوں بناتے ہیں

وڈیو گیمز کھیلنےکا شوق بچوں میں مار پیٹ کا رجحان بڑھاتا ہے
شائع 05 اگست 2023 03:40pm
تصویر: اردو میڈیا
تصویر: اردو میڈیا

آن لائن گیمز کھیلنے کی عادت بچوں میں نفسیاتی، جمسانی و سماجی مسائل جنم دے رہی ہے۔ کھیل کو کھیل سمجھنا ٹھیک ہے مگرحقیقت سمجھ لینا نقصان دہ ہو سکتا ہے

آن لائن ویڈیو گیمز یا الیکٹرانک گیمز کا بے پناہ استعمال اور انکے منفی اثرات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ اور یہ مسئلہ مشرق، مغرب اور پوری دنیا میں یکساں موجود ہے۔

بچوں میں حد سے گزرتا ہوا ویڈیو اور آن لائن گیمز کا شوق ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں میں نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔

آن لائن گیمز کے کچھ نقصانات جو دیر سے سامنے آتے ہیں

صحت متاثر ہونا

اعصابی نظام اور دماغی حس کمزور ہونے لگتی ہے۔

وڈیو گیمز کھیلنے کی وجہ سے بچوں کا رویہ جارحانہ ہوسکتا ہے۔

اسکول میں کارکردگی خراب ہونا۔

بچوں کو وڈیو گیمز کی بُری لت لگ جاتی ہے۔

بچے سوسائٹی سے دور رہنے لگتے ہیں۔

یہ وہ مسائل ہیں جو ہر اس بچے میں پائے جاتے ہیں جس کا دن کا بیشر وقت وڈیو گیمز کھیلنے میں صرف ہوتا ہے۔

ماہر اطفال کے مطابق بچوں کو والدین ڈیجٹیل اسکرین سے صرف محدود وقت تک یوز کرنے کی اجازیت دیں اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کریں۔

بچوں کو جسمانی سرگرمی پینٹنگ، آرٹ اینڈ کرافٹ اور صحت مند کھیلوں کی طرف بھی راغب کیا جاسکتا ہے، لیکن یہ بھی والدین کی نگرانی میں ہونا چاہیے۔ اسی طرح بچے اگر گیمز کھیلنے سے زیادہ وقت اپنے گھر والوں بالخصوص بہن بھائیوں کے ساتھ گزاریں تو اسکے بھی مثبت اثرات مرتب ہوں اور ان میں پیار بڑھے گا۔ ؎

اگر بچہ صرف گیمز کی طرف لگا رہے تو اس کیلئے فیملی بھی کہیں Misplaced Priority بن جاتی ہے۔ لہذا بچوں کے ساتھ بات چیت میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ وہ گھریلو معاملات میں زیادہ توجہ دے اور ان کا خود پر اور گھر والوں پر اعتماد پختہ ہوسکے۔

والدین گیمز کا ٹائم مقرر کریں

بچوں میں آن لائن اور ویڈیو گیمز کی بڑھتی ہوئی عادت کو ختم کرنے کا حل یہ نہیں کہ گیمنگ پر پابندی لگا دی جائے جس کے باعث ٹیکنالوجی میں بچے پیچھے رہ جائیں، اور بچوں کی انٹرٹینمنٹ ختم ہو جائے۔ بلکہ اسکا حل بچوں کی گیمنگ کی اوقات طے کرنے میں ہے۔

Women

children

life and style

child Health

parenting tips