Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی کانگریس میں اسلام کوعظیم مذہب تسلیم کرنے کی قرارداد پیش

قرارداد ریاست ٹیکساس کے نمائندے ال گرین نے پیش کی
شائع 02 اگست 2023 11:11pm
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

امریکی کانگریس میں اسلام کوعظیم مذہب تسلیم کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی ہے۔

اسلام کوعظیم مذہب تسلیم کرنے سے متعلق قرارداد ریاست ٹیکساس کے نمائندے ال گرین نے پیش کی ہے۔

قرارداد کی تائید کنندگان میں الہان عمر،راشدہ طلیب، آنڈرے کارسن شامل تھے۔ جس کا مقصد اسلام کو دنیا کےعظیم مذاہب میں سے ایک تسلیم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ جون کے آخر میں اسٹاک ہوم میں مسجد کے باہر ایک احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے قرآن کی بے حرمتی کی تھی۔ جس پر پوری مُسلم دنیا نےغم وغصے کا اظہار کیا تھا۔

Islamophobia

USA

Sweden

Muslims