Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسمگلنگ کیلئے بھارتی پنجاب سے ڈرونز پاکستان جاتے ہیں، وزیراعلی بھگوت مان

ڈرونز کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ
شائع 31 جولائ 2023 01:08pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ڈرونز سرحد پار پاکستان جاتے ہیں اور وہاں سے منشیات اور دیگر چیزیں لے کر واپس آتے ہیں۔

انہوں نے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ڈرونز کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک تقریب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن کی طرح ڈرون کی رجسٹریشن بھی لازمی قرار دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’بہت سے ڈرونز ہیں جو یہاں سے جاتے ہیں اور سامان لے کر واپس آتے ہیں۔ یہاں پر چلنے والے ڈرونز کی رجسٹریشن ہونی چاہیے۔ میری حکومت نے اس سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے‘۔

وزیراعلیٰ بھگوت مان نے کہا کہ دو تین واقعات میں ڈرون پنجاب سے سرحد پار بھیجے گئے جنہیں بعد میں بارڈر سیکیورٹی فورس اور پولیس نے پکڑ لیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ ڈرون رجسٹرڈ ہوتے تو ان کے مالکان کی شناخت ہو سکتی تھی۔

india

پاکستان

Smuggling Drones

Drugs Smuggling