Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

طارق بشیر چیمہ کی سیٹ پر مسلم لیگ (ق) سے ایڈجسٹمنٹ کا امکان
شائع 27 جولائ 2023 11:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گورنر پنجاب کے سیٹ چھوڑنے سے مسلم لیگ (ن) کے طارق بشیر چیمہ کی سیٹ پر مسلم لیگ (ق) سے ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) ذرائع کے مطابق بہاولپور کا حلقہ این اے 170 گورنر پنجاب کا آبائی حلقہ ہے، جہاں سے وہ 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار سے 9 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہار گئے تھے۔

مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ 2018 میں بہاولپور کے حلقہ این اے 172 سے کامیاب ہوئے تھے۔

لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے انتخاب نہ لڑنے کی صورت میں ن لیگ کے پاس طارق بشیر چیمہ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے گنجائش نکل آئے گی۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت ان کی سیٹ پر جسے مناسب سمجھے گی، نامزد کر سکتی ہے، طارق بشیر چیمہ والی سیٹ پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ بارے فیصلہ پارٹی اور ٹکٹ بورڈ کرے گا جو حتمی ہو گا۔

PMLN

Tariq Bashir Cheema

lahore

governor punjab

PMLQ

baligh ur rehman

Seat adjustment

general elections 2023