Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کولمبوٹیسٹ کا تیسرا روز: عبداللہ شفیق نےسنچری بنالی، قومی ٹیم کو برتری

سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2023 10:44am

پاکستان اورسری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے، اوپنرعبداللہ شفیق نے سنچری اسکور کرلی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز 3 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنزبنا کر قومی ٹیم کوسری لنکا کیخلاف 57 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 178 رنزسے اپنی اننگزکا آغاز کیا، عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کریئر کی چوتھی سینچری اسکور کی۔

فی الوقت وہ اورسعود شکیل کریز پرموجود ہیں جبکہ کپتان بابراعظم 39 رنز بناکر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

آئی لینڈرزکی جانب سے اسھیتا فرنینڈو نے 2 اور پرباتھ جے سوریا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کیخلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز دو کھلاڑی آوٹ پر 178 رنز سے آگے بڑھی ۔

اس سے قبل کھیل کے دوسرے روز آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ قومی ٹیم نے2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 12 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

شان مسعود نے47 گیندوں پر 51 رنز بنائے جبکہ امام الحق 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئےتھے۔

دونوں کھلاڑیوں کو اسھیتا فرنینڈو نے آؤٹ کیا۔

پاکستان

Sri Lanka