کوئٹہ کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ میں قعلہ سیف اللہ کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز قلعہ سیف اللہ کے شمال مغرب میں 58 کلو میٹر دور تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔
مزید پڑھیں: سوات : شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 170 کلو میٹر زیر زمین تھی اور زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔
Comments are closed on this story.