Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے پی سی بی کو کیا پیشکش کی؟

سابق کرکٹر کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کو خط
شائع 24 جولائ 2023 09:30pm

ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نوجوان فاسٹ بولرز کی بلا معاوضہ کوچنگ کرنے کی پیشکش کردی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گھٹنوں کی انجری سے نجات پانے کے بعد وہ رواں ماہ کے آخر میں انگلئنڈ سے پاکستان آئیں گے، وہ قیام کے دوران ایمرجنگ فاسٹ بولرز کی رہنمائی کے لیے دستاب ہوں گے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تین ہفتوں کے لیے ایمرجنگ فاسٹ بولرز کی بلامعاوضہ رہنمائی کریں گے۔

PCB

Former fast bowler

lahore

Offer

zaka ashraf

Former cricketer Sarfraz Nawaz

pcb management committee

reverse swing bowling