Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصباح الحق کی پی سی بی میں ایک بار پھر انٹری، اہم عہدہ مل گیا

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم ذمہ داریاں بلامعاوضہ انجام دیں گے
شائع 24 جولائ 2023 09:15pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ایک بار پھر انٹری ہوگئی، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کے کرکٹ امور کے مشیر مقرر کردیے گئے، وہ یہ ذمہ داریاں بلامعاوضہ انجام دیں گے۔

پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مصباح الحق نے بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کرکٹ کی بہتری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذکاء اشرف نے مصباح الحق کو کرکٹ امور کا مشیر بننے کی پیشکش کی جو انہوں نے قبول کرلی۔

مصباح الحق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے کرکٹ امور کے مشیر کے طور پر بلا معاوضہ فرائض انجام دیں گے۔

2019 میں مصباح الحق کو اس وقت کے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

Misbah ul Haq

zaka ashraf

pcb management committee