Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی حکومت نے برآمدی شعبے سے گیس پر سبسڈی واپس لے لی

برآمدی شعبے کو گیس اور ایل این جی مارکیٹ ریٹ پر ملے گی
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 08:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

وفاقی حکومت نے کم نرخ پر گیس کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے برآمدی شعبے سے گیس پر سبسڈی واپس لے لی جبکہ وزارت پیٹرولیم نے کم نرخ پرگیس کی فراہمی ختم کرنے کا مراسلہ بھجوا دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے جاری مراسلے کے تحت برآمدی شعبے کو گیس اب مارکیٹ ریٹ پر ملے گی، آئندہ 3 ماہ میں ایل این جی بھی ایکسپورٹ سیکٹر کومارکیٹ ریٹ پر ملے گی جس کے نرخ اب 4 ڈالر کے بجائے 12 ڈالر ہوں گے۔

سوئی نادرن گیس کمپنی کو وزارت پیٹرولیم کی جانب سے مراسلہ بجھوادیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ 50 فیصد گیس اور 50 فیصد ایل این جی مارکیٹ ریٹ پر ملے گی۔

سوئی نادرن نے 5 بڑے ایکسپورٹ اورینٹڈ سیکٹر کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں اس شعبے میں سبسڈی کے لیے کوئی رقم مختص نہیں کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے برآمدی شعبے کو بجلی اور گیس پر 60 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کی منظوری دی تھی۔

اسلام آباد

natural gas

Petroleum Division

import and export

EXPORT INDUSTRY PAKISTAN