Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی کرکٹر حسن علی کی فیملی کے ہمراہ تصاویر وائرل

حسن علی نے بھارت سے تعلق رکھنے والی سامیہ خان سے شادی کی ہے جن سے انکی ایک بیٹی بھی ہے.
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2023 02:21pm
تصویر: انسٹاگرام/حسن علی
تصویر: انسٹاگرام/حسن علی

معروف پاکستانی بالر حسن علی اپنی فیملی کے ہمراہ اس وقت سری لنکا میں گرمیوں کی چھٹیوں سے لطف اندوزہورہے ہیں۔

اس خوبصورت جوڑے نے اپنی پیاری بیٹی ہیلینا حسن علی کے ہمراہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں ان کے چاہنے والوں نے خوب پسند کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر حسن علی 2016 سے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ وہ 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے اہم رکن تھے۔

قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے علاوہ حسن مختلف لیگ میچوں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔

کرکٹر حسن علی نے بھارت سے تعلق رکھنے والی سامیہ خان سے شادی کی ہے جن سے انکی ایک بیٹی بھی ہے۔

پاکستان

Instagram

pakistani crickter

lifestyle