Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی واقعات: تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے کی ایک اور جے آئی ٹی تشکیل

مقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی، اسلم اقبال، محمود الرشید سمیت دیگر کے خلاف درج ہے، ذرائع
شائع 21 جولائ 2023 03:09pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ کی ایک اور پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

9 مٸی کو جناح ہاؤس سمیت دیگر حساس تنصیبات کے جلاؤ گھیراؤ کا تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ کی ایک اور پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ڈی آٸی جی انویسٹی گیشن عمران کشور جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے جب کہ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن رضا تنویر، ایس پی اے وی ایل ایس لاہور زاہد پرویز اور اے ایس پی تیمور خان کمیٹی کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ پانچ رکنی جے آئی ٹی میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر سرور بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مقدمہ قتل، اقدام قتل، جلاؤ گھیراؤ، دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آٸی ٹی مذکورہ مقدمہ کی تفتیش نٸے سرے سے کرے گی، مقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی، اسلم اقبال، محمود الرشید سمیت دیگر کے خلاف درج ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 9 مٸی واقعات پر صوبے میں 50 سے زاٸد عسکری ٹاور جب کہ جناح ہاؤس کے واقعات پر 15 کے قریب جے آٸی ٹیز تشکیل دی جاچکی ہیں۔

pti

lahore

Punjab Government

9 May

MAY 9 RIOTS