Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ڈی ایم اے کی پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

ڈیرہ غازی خان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے
شائع 21 جولائ 2023 02:28pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 21 اور 22 جولائی کو اسلام آباد سمیت راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک اور چکووال میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالا، گجرات، قصور اور میانوالی میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان، جھنگ، راجن پور، ملتان کے علاوہ خانیوال، وہاڑی اور بھکر میں بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ جب کہ ڈیرہ غازی خان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

lahore

punjab

Rain

PDMA

Punjab Rains