Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی چند ہفتوں میں وطن واپسی کا امکان

ن لیگ کسی بھی وقت نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کر سکتی ہے، ذرائع
شائع 21 جولائ 2023 01:30pm
سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف۔ فوٹو — فائل

لاہور: سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے چند ہفتے لندن میں قیام کے بعد پاکستان واپسی کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق 25 جولائی کو نواز شریف کی لندن روانگی کے بعد مریم نواز پاکستان آجائیں گی، جنہیں پارٹی عہدیداروں کی جانب سے پارٹی قائد کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفننگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی و صوبائی ٹکٹ ہولڈرز کے علاوہ ڈویژنل، ضلعی عہدیداروں اور یونین کونسل کی سطح پر بھی نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کی ہدایات کر دی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ کسی بھی وقت نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کہہ چکے ہیں کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

lahore