Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئندہ الیکشن میں ن لیگ اکثریت سے اقتدار میں آئے گی، نواز شریف

منظم سازش کر کے مجھے اقتدار سے ہٹھایا گیا، سابق وزیراعظم
شائع 21 جولائ 2023 12:29pm
سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نواز شریف۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نواز شریف۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے اقتدار میں آئے گی۔

جدہ میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداروں نے نواز شریف سے ملاقات کی جس میں اراکین نے پارٹی قائد سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2013 کے بعد پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن تھا، لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا تھا جب کہ لوڈشیڈنگ سے نجات مل چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں صنعتی شعبہ بہتر انداز میں چل رہا تھا جس سے لوگوں کو روزگار میسر تھا اور عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کرتی ہوئی پاکستانی معیشت کو سراہا جا رہا تھا مگر ایک منظم سازش کرکے ہمیں اقتدار سے ہٹھایا گیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب میرے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا تو انہیں نااہل کر دیا گیا اور 2018 کے بعد ملک کو نااہل اور ناتجربہ کاروں کے حوالے کرکے ملک کی ترقی اور خوشحالی کا پہیہ رک گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے اقتدار میں آئے گی جس میں اوورسیز پاکستانیوں کا بھی اہم کردار ہوگا۔

PMLN

Saudia Arabia

Nawaz Sharif

جدہ

Pakistan General Election