Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کے لیے سلوگن سامنے آگیا

پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی سفارشات پر سلوگن کی منظوری دی گئی
شائع 19 جولائ 2023 05:18pm

مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کے لیے سلوگن سامنے آگیا، پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی سفارشات پر سلوگن کی منظوری دے دی گئی ۔ نواز شریف نے انتخابی مہم کے ابتدائی خدوخال کی بھی منظوری دے دی ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم ’’وزیر اعظم نواز شریف‘‘ کے سلوگن سے چلائی جائے گی۔ اسی نعرے کے تحت نئے پارٹی نغمے اور ترانے تیار کروائے جائیں گے۔ نئے پارٹی نغموں و ترانوں کی بھرپور تشہیر بھی کروائی جائے گی۔

انتخابی مہم کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا استعمال کیا جائے گا جبکہ انتخابی مہم کے لیے مختلف اشتہاری فرموں کی خدمات لی جائیں گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ نے قومی اسمبلی کی 125 نشستوں کے حصول کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کی کم از کم 200 نشستیں حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بھرپور اور جارحانہ انتخابی مہم کے دوران نواز شریف کی وطن واپسی کا بھی امکان ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

lahore

election campaign slogans