روزانہ ورزش کرنے کا وقت نہیں؟ تحقیق نے نیا طریقہ بتا دیا
ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو افراد پورا ہفتہ ورزش نہیں کر سکتے وہ ہفتے میں دودن ورزش کو اپنا معمول بنالیں تو نہ صرف ان کی صحت برقرار رہے گی بلکہ ان میں دل کی بیماری اورفالج کا خطرہ پورے ہفتے ورزش کرنے والے افراد کے مقابلے میں نسبتاً کم ہوگا۔
دونوں گروہوں کے درمیان ایک تحقیق کی گئی ہے کہ اگر چہ آپ ہفتے کے شروع میں کام کے باعث ورزش نہ کرسکیں تو ویک اینڈ پر ورزش کرکے خود کو تندرست رکھ سکتے ہیں۔
بوسٹن کے ایک ہسپتال کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر پیٹرک ایلنور کا کہنا ہے کہ ان نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ہفتے میں ایک یا دو دن ورزش صحت مند دل کیلئے بہت مفید ہے ۔
بالغ افراد ہر ہفتے کم از کم 150 یا 75 منٹ کی ورزش ضرور کریں۔
محققین نے برطانیہ کے بائیو بینک پروجیکٹ میں شامل تقریبا 90,000 افراد کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ایک تہائی افراد پورے ہفتے میں 150 منٹ سے بھی کم ورزش کرتے تھےجبکہ 42 فیصد ویک اینڈ میں کم از کم 150 منٹ کی ورزش کرتے تھے۔
ماہر امراض قلب ڈاکٹر شان خورشید کی ٹیم نے دریافت کیا کہ ہفتے کے آخر میں ورزش کرنے والوں میں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ 27 فیصد اور ہفتے کے دوران ورزش کرنے والوں میں 35 فیصد کم تھا۔
محققین نے جب ہارٹ فیلیئر سے متعلق جائزہ لیا تو ہفتے کے آخر اور باقاعدگی سے ورزش کرنے والوں میں یہ خطرہ تقریباً 38 فیصد اور 36 فیصد کم تھا۔
Comments are closed on this story.