Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے ’چائے والا‘ ارشد خان نے لندن میں اپنا کیفے کھول لیا

ارشد خان کی نیلی آنکھیں اورچہرے پر سنجیدگی ان کی وجہ شہرت بنی تھی
شائع 19 جولائ 2023 11:12am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوشل میڈیا کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے والے پاکستان کے سب سے مشہور چائے والا ارشد خان نے لندن میں اپنا کیفے کھول لیا ہے۔

 بل بورڈ پربرانڈ کا نام ’کیفے چائے والا ارشد خان‘ لکھا ہے۔
بل بورڈ پربرانڈ کا نام ’کیفے چائے والا ارشد خان‘ لکھا ہے۔

ایسٹ لندن کے اِس علاقے میں انڈیا، پاکستان اوربنگلہ دیش کے تارکین وطن افراد کی تعداد زیادہ ہے۔

ارشد خان نے مشرقی لندن کے 229 ایلفورڈ لین پر کیفے کھولا جس کے باہر لگے بل بورڈ پر واضح طور پر برانڈ کا نام ’کیفے چائے والا ارشد خان‘ لکھا ہے تاکہ صارفین کو سمجھنے میں کوئی دقت نہ ہوں ۔

کیفے کی سجاوٹ میں جنوبی ایشیا کے روایتی رنگ دکھائی دیتے ہیں جن میں ٹرک آرٹ سجا ویسپا بھی شامل ہے۔

یہ کیفے خصوصی طور پر تین بھائیوں بہادر درانی، نادر درانی اور اکبر درانی کی مدد سے لندن میں کھولا گیا ہے۔

ارشد خان ایک غریب نوجوان تھے جو وفاقی دارال حکومت اسلام آباد کے ایک ڈھابے پر چائے فروخت کرتے تھے۔

اکتوبر 2016 میں فوٹوگرافر جویریہ علی نے ایک گاہک کو چائے پیش کرتے ہوئے ایک تصویر کھینچ کر انسٹاگرام پر ایک کپشن کے ساتھ پوسٹ کی تھی۔

 ارشد خان ایک غریب نوجوان تھا جو اسلام آباد میں ایک ڈھابے پر چائے فروخت کرتا تھا
ارشد خان ایک غریب نوجوان تھا جو اسلام آباد میں ایک ڈھابے پر چائے فروخت کرتا تھا

اس تصویرسے ارشد کو راتوں رات شہرت ملی اور انہیں مختلف فیشن برانڈز نے اپنے فوٹو شوٹ کیلئے بھی منتخب کیا تھا۔

london

پاکستان

Arshad khan

Chaiwala

cafe