Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذکاء اشرف کل ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان اور ٹرافی کی رونمائی کریں گے

لاہور کے مقامی ہوٹل میں شام سوا 7 بجے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا
شائع 18 جولائ 2023 11:07pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کل ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان اور ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق ہائیبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے شیڈول کے اعلان اور ٹرافی کی رونمائی بدھ کی شب مقامی ہوٹل میں ہوگی۔

اس حوالے سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں شام سوا 7 بجے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

ایشیا کپ31 اگست سے 15 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ہائیبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں ہوں گے جبکہ فائنل سمیت 9 میچز کی میزبانی سری لنکا کرے گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پی سی بی کو دی گئی تھی مگر بھارتی ٹیم نے شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا، جس پر پی سی بی نے درمیانی راستہ نکالتے ہوئے ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر کروانے کی تجویز پیش کی جس کو ایشین کرکٹ کونسل نے منظور کرلیا۔

cricket

PCB

lahore

ASIA CUP 2023

zaka ashraf

asia cup schedule

pcb management committee