Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب: سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کو مسترد کردیا

ملازمین نے سول سیکرٹریٹ کے باہر تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جلادیا
شائع 18 جولائ 2023 07:36pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پنجاب کے سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے سول سیکرٹریٹ کے باہر تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جلادیا۔

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا اعلان کیا، جس کا محکمہ خزانہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے سرکاری ملازمین کا 5 روز بعد دھرنا ختم کرنے اعلان

سرکاری ملازمین نے 30 فیصد ابتدائی بنیادی اسکیل کا نوٹیفکیشن جلا دیا۔

ملازمین نے 30 فیصد بنیادی سکیل میں اضافے کو ظلم قرار دے دیا۔

ملازمین نے سول سیکرٹریٹ کے باہر 5 روز کا دھرنا دیا تھا۔ جس میں ملازمین نے مطالبہ کیا تھا کہ پنجاب میں تنخواہیں وفاق کی طرز پر بڑھائی جائیں، لیوانکیشمنٹ والا نوٹیفیکشن واپس لیا جائے۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے کیلئے مظاہرے جاری

وزیراعظم کے مشیر ملک احمد خان نے ملازمین کی ڈیمانڈز پوری کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

lahore

protest

Punjab Government

govt employes