Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید ٹوئٹر پر کیوں ٹرینڈ کر رہے ہیں؟

نیا ڈرامہ خلیل الرحمان نے تحریر کیا ہے
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

ڈرامہ ’تیرے بن‘ میں نمایاں کردارادا کرنے والی سپر ٹیلنٹڈ اسٹاریمنیٰ زیدی ایک بار پھر نئے میگا ہٹ ڈرامے میں مشہوراداکار ہمایوں سعید کے ساتھ اسکرین کی زینت بنیں گی۔

 ڈرامہ گرین انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے
ڈرامہ گرین انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے

ڈرامہ ’جنٹل مین‘ میں یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید پہلی بارایک دوسرے کےساتھ کام کررہے ہیں۔

ڈرامہ نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ کی سربراہ ثمینہ ہمایوں سعید اورثنا شاہنوازکی جانب سے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔

ڈرامہ خلیل الرحمان نے تحریر کیا ہے جبکہ مشہورڈائریکٹرحسام حسین نے اسے ڈائریکٹ کیا ہے۔

 خلیل الرحمان قمر
خلیل الرحمان قمر

خلیل الرحمان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے تحریر کردہ ڈراموں میں ہمایوں سعید نے سب سے زیادہ اداکاری کی ہے۔

انہوں نے ہمایوں سعید کے آنے والے ڈراموں میں سے ایک اورڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ بھی لکھا ہے۔

میگا ہٹ ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں اپنی شانداراداکاری کے لیے مشہور ہمایوں سعید اس پروجیکٹ کے ساتھ ٹیلی ویژن اسکرین پراپنی واپسی کر رہے ہیں اوریہ ڈرامہ گرین انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔

گرین انٹرٹینمنٹ نے سوشل میڈیا پر اس ڈرامے کے بارے میں جب اعلان کیا تو شائقین نے یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید کی آن اسکرین کیمسٹری سے متعلق اپنے رائے کا اظہار بھی کیا ہے۔

صارفین یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید کے اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Women

Humayun Saeed

drama

Khalil ur Rehman Qamar

Yumna zaidi

Tere Bin

blast in peshawar