Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: زیادتی کا شکار 13 سالہ مغوی بچہ زخمی حالت میں بازیاب

اغواء کار نے بچے کے ساتھ زنجیروں سے باندھ رکھا تھا۔
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2023 09:28am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں تیرہ سالہ مغوی بچے کو زخمی حالت میں بازیاب کرالیا گیا۔ پولیس نے اغواکار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ازبک بازار خروٹ آباد کے ایک مکان میں ایک بچے کو قید کرکے رکھا گیا ہے، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مکان کو گھیرے میں لے کر اندر داخل ہوئے۔

اسی دوران اندر موجود ایک شخص نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی، تاہم پولیس نے اسے قابو کرکے پسٹل قبضے میں لے لی۔

مکان کی تلاشی لینے پر ایک کمرے میں زنجیروں میں جکڑا 13 سالہ بچہ زخمی حالت میں برہنہ موجود پایا، جسے باحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

بچے نے پولیس کو بتایا کہ اس کا نام صبور خان ولد شہباز خان ہے جو پشتون آباد کے علاقے خوشحال خان روڈ کا رہائشی ہے، اور وہ کپڑے فروخت کرتا ہے۔

اتوار کو صبور خان خروٹ آباد ازبک بازار میں کپڑے فروخت کرنے آیا تھا کہ گرفتار ملزم نے اسے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور اس مکان میں لے آیا، پھر زنجیروں میں جکڑ کر زیادتی کی۔

شور مچانے پر ملزم نے بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ اغواء کار شمس اللہ کے خلاف اغواء اور ریپ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ بچے کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

quetta

Child Rape

Child Abuse

child torture