Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ن کے 6 مرکزی عہدیدار بلامقابلہ منتخب

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات شائع کردی
شائع 17 جولائ 2023 11:51pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات شائع کردی جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے 6 مرکزی عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

مسلم لیگ ن نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے انٹراپارٹی الیکشنز کی تفصیلات شائع کردی ہیں، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے 6 مرکزی عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، جس کے مطابق شہباز شریف ن لیگ کے صدر اور مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق احسن اقبال ن لیگ کے سیکرٹری جنرل، عطا تارڑ ڈپٹی سیکرٹری جنرل، اسحاق ڈار سیکرٹری خزانہ اور مریم اورنگزیب ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات ہوں گی۔

PMLN

ECP

intra party elections