Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے قتل میں ملوث 74سالہ شہری کو برطانیہ کے حوالے کردیا

حوالگی ایکٹ 1972 تحت پیراں دتہ کو برطانیہ کے حوالے کیا گیا، ترجمان وزرات داخلہ
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2023 11:05pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

پاکستان نے برطانوی خاتون پولیس افسر کے قتل میں ملوث 74 سالہ شہری کو برطانیہ کے حوالے کردیا۔

پاکستان نے برطانوی خاتون پولیس افسر کے قتل میں ملوث اپنے 74 سالہ شہری کو برطانیہ کے حوالے کردیا ہے، ترجمان وزرات داخلہ نے اس حوالے سے تصدیق کردی ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کہنا ہے کہ حوالگی ایکٹ 1972 تحت پیراں دتہ کو برطانیہ کے حوالے کیا گیا ہے، اس ایکٹ کے تحت جن ممالک کے ساتھ ملزمان حوالگی کا معائدہ نہ ہو ان کو حولے بھی ملزم کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی خاتون پولیس افسر کے قتل کے مبینہ ملزم کو ڈیڑھ ماہ قبل برطانیہ کے حوالے کیا گیا تھا، اور ملزم کی حوالگی کے حوالے سے برطانوی سفارتخانے کی جانب سے درخواست کی گئی تھی۔

پیراں دتہ نامی ملزم پر 2005 میں بریڈفورڈ میں پولیس افسر کو قتل کرنے کا الزام ہے، اور ملزم کو 14جنوری 2020 میں لوہی بھیرکےعلاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

United Kingdom

uk

British female police officer killed