Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے کیلئے مظاہرے جاری

سرکاری ملازمین ایک بار پھر دھرنے میں شامل ہوگئے
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2023 04:08pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: پنجاب کے سرکاری ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے لئے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔

آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا) ملامین کے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہوئے جس کے بعد سرکاری ملازمین ایک بار پھر دھرنے میں شامل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایپکا ملازمین سے سول سیکرٹریٹ کے عہدیداران نے مزاکرات کیے جس کے بعد تحریری معاہدہ بھی تیار ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر تنظیموں کے سربراہان سے بات چیت کے بعد ایپکا صدر حاجی ارشاد احمد نے انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کی مخالفت کردی۔

اس سے قبل حکومت اور سرکاری ملازمین میں تحریری معاہدہ طے پانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پنجاب حکومت وفاق کی طرزپرملازمین کی تنخواہوں میں اضافی کرے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج پانچویں روز بھی جاری ہے جس میں پنجاب بھر سے خواتین سمیت سرکاری ملازمین بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کی تنخواہوں میں اضافہ وفاق کے ملازمین کے برابر نہیں کیا جاتا تو احتجاج جاری رہے گا۔

lahore

Punjab Government

Government Employees Salary Increment