Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی سی سی نے مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کیلئے یکساں انعامی رقم کا اعلان کردیا

کرکٹ قوانین میں تبدیلیاں ڈربن میں آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز کے دوران کی گئیں
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2024 11:27pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ آئی سی سی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان ڈربن میں آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز کے دوران کیا گیا۔ آئی سی سی ٹورنامنٹس کی فاتح، رنراپ مینز اور ویمن ٹیموں کو برابر انعامی رقم ملا کرے گی۔

آئی سی سی کے ہرممبر کی فنڈنگ میں خاطر خواہ اضافہ کردیا گیا ہے، تمام ممبران کو یکساں بنیاد کی تقسیم پر فنڈز ملیں گے۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں سلو اوور ریٹ کی پابندیوں میں ترمیم کی توثیق کردی۔

موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سائیکل کے آغاز سے نئے اوور ریٹ قوانین لاگو ہوں گے، کھلاڑیوں کو ان کی میچ فیس کے 5 فیصد کے برابر جرمانہ عائد کیا جائے گا، اوور ریٹ کی زیادہ سے زیادہ سزا 50 فیصد میچ فیس کا حصہ ہوگا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں انڈیا کی ٹیم کے پلیئرز پر پوری 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کر دیا گیا تھا۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق کسی ٹیم کے 80 اوور تک پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ ہونے پر اوور ریٹ جرمانہ نہیں ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق نئے ایونٹس کے لیے اب کم از کم 7 مقامی کھلاڑیوں کو رکھنے کی شرط ہوگی، آرگنائزنگ ممبر بورڈ کسی کھلاڑی کے ہوم بورڈ کو شرکت کی فیس بھی ادا کرے گا۔

ICC

dubai

test cricket

Cricket Laws