Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی کرکٹ ٹیم گال پہنچ گئی، کل سے ٹریننگ کا آغاز ہوگا

ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے پر جوش ہوں، شاہین آفریدی
شائع 13 جولائ 2023 02:32pm
فوٹو — اسکرین گریب/ پی سی بی
فوٹو — اسکرین گریب/ پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں سری لنکن شہر گال پہنچ گئی۔

قومی اسکواڈ آج آرام کرکے جمعے اور ہفتے کو ٹریننگ کرے گا جب کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے 16 جولائی کو میدان میں اترے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔

دوسری جانب فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل جہاں انجرڈ ہوا، وہیں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے پر جوش ہوں۔

پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ

قومی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر اور نائب کپتان محمد رضوان، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق اور محمد حریرہ شامل ہیں۔

ان کے علاوہ محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، وکٹ کیپر سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

PCB

Pakistan Cricket Team

Galle

pakistan vs sri lanka