Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب پولیس سی آئی اے ونگ کو صوبے بھر میں انٹرلنک کرنے کا فیصلہ

رائم کی شرح کم کرنے کیلئے سی آئی اے کو انٹرلنک کیا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب
شائع 13 جولائ 2023 11:07am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پنجاب پولیس کے سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) ونگ کو صوبے بھر میں انٹر لنک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق لاہور میں سی آءی اے کا علیحدہ ونگ ہوگا جب کہ ڈی آئی جی کے علاوہ ایس ایس پی اور 2 ایس پیز سی آئی اےکی سیٹ بھی بنائی جائے گی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع کو سی آئی اے کے ساتھ لنک کیا جائے گا، صوبے کے تمام جرائم کو سی آئی اے تفتیش کرے گا۔

ڈاکٹر عثمان انوار نے کہا کہ لاہور:صوبے کا کرمنل ریکارڈ سی آئی اے سے انٹر لنک ہوگا، جرائم کی شرح کم کرنے کے لئے سی آئی اے کو انٹرلنک کیا جا رہا ہے۔

lahore

Punjab police

IG Punjab

CIA

Lahore Crime

Punjab Law and Order Situation