Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ن کے تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس 14 جولائی کو طلب

مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات کے لیے متحرک ہوگئی
شائع 11 جولائ 2023 09:09pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس 14 جولائی کو ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا۔

مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات کے لیے متحرک ہوگئی، صدر ن لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ نے تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس 14 جولائی کو پارٹی سیکریٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا، پنجاب بھر سے تنظیمی عہدیدار، ڈویژنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کو اجلاس میں شرکت کے احکامات جاری کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ تنظیمی عہدیداروں کی مشاورت سے انتخابات کے لیے مضبوط امیدواروں کے چناؤ پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع میں جلسوں کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ پارٹی کی انتخابی مہم کے حوالے سے تمام عہدیداروں کو ذمہ داریاں تفویض کریں گے۔

PMLN

Interior Minister

Rana Sanaullah

lahore