Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کی ائیرہوسٹس دوران ڈیوٹی حادثے میں جاں بحق

راشدہ مجید ائیرلائن گاڑی کے حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھیں
شائع 10 جولائ 2023 10:11pm

پی آئی اے کی ائیرہوسٹس دوران ڈیوٹی حادثے میں جاں بحق ہوگئیں، راشدہ مجید عید کی رات کو لاہور سے سیالکوٹ جاتے وقت ائیرلائن گاڑی کے حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔

قومی ایئرلائن (PIA) کی ایئرہوسٹس راشدہ مجید دوران ڈیوٹی حادثے میں جاں بحق ہوگئی ہیں، وہ لاہور سے سیالکوٹ جاتے وقت ائیرلائن گاڑی کے حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔

عید کی رات کو لاہور سے سیالکوٹ جاتے وقت ایئر لائن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ائیرہوسٹس شدید زخمی ہوئی تھیں، اور انہیں لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئیں۔

دوسری جانب پیپلز یونٹی نے حادثہ کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لانے پر شدید احتجاج کیا ہے، جب کہ سی بی اے نے ملک کے تمام ائیرپورٹس پر احتجاج کی کال بھی دے دی ہے۔

PIA

PIA Flight

Air hostesses of PIA