Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پاکستانی ای گیمرز نے سعودی عرب میں ٹیکن 7 کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان نے جنوبی کوریا کی مخالف ٹیم کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا
شائع 10 جولائ 2023 10:40am
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

پاکستان کے ای گیمرز نے سعودی عرب میں کھیلے جانے والے ٹیکن 7 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض کے بلیوارڈ سٹی میں ای گیمز کے فائنل راونڈ میں تین رکنی پاکستانی نوجوانوں کی ٹیم نے ای گیمز میں اپنی مہارت کا بھرپور استعمال کیا اور جنوبی کوریا کی مخالف ٹیم کو شکست دیکر ای گیمز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے ٹائٹل جیتنے پر سعودی شائقین کی بڑی تعداد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور کھلاڑیوں کو خوب سراہا۔

پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹرافی اور پانچ ہزار ڈالرز کی انعامی رقم بھی دی گئی، پاکستانی ای گیمرز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کھیل کر اچھا لگا اور ہماری کوشش یہی تھی کہ ٹرافی جیت کر ملک کا نام روشن کریں۔

Saudia Arabia

پاکستان

tekken 7

E Gamers

Arsalan Ash