Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ، 6 افراد ہلاک

طیارہ فرانسیسی ویلی ایئر پورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوا
شائع 09 جولائ 2023 09:06am
تصویر بذریعہ اے بی سی نیوز
تصویر بذریعہ اے بی سی نیوز

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی حکام کے مطابق طیارہ فرانسیسی ویلی ایئر پورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوا، طیارے کو آگ لگنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔

طیارہ گرنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچی تاہم ان کے پہنچنے سے پہلے ہی تمام افراد ہلاک ہوچکے تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والا بدقسمت کمرشل طیارہ لاس ویگاس سے جنوبی کیلیفورنیا جارہا تھا۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق سیسنا سی 550 بزنس جیٹ لاس ویگاس کے ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق 3 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوا جبکہ حادثہ ریور سائیڈ کاؤنٹی کے موریٹا میں صبح 4 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔

USA

USA Plane Crash

USA Airlines