Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں ہیضہ، ملیریا کے کیسز میں نمایاں اضافہ، سندھ سرِفہرست

قومی ادارہ صحت نے رپورٹ جاری کردی
شائع 08 جولائ 2023 09:21pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ملک بھر میں ہیضہ اور ملیریا کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، ہیضہ کے 81 ہزار، ملیریا کے 71 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ کیسز سندھ سے سامنے آئے۔

قومی ادارہ صحت کے ادارے سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول کی آئی ڈی ایس آر رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے ایک ہفتے کے دوران ہیضہ کے 81 ہزار 85 کیسز سامنے آئے۔

رپورٹ میں ملک بھر سے ملیریا 71 ہزار 19 کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ ملیریا میں سر فہرست ہے، جہاں 56 ہزار 112 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بلوچستان میں 8968 اور خیبرپختونخوا 5716 ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈائیریا کے گزشتہ ہفتے ملک بھر 5884 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں بھی سندھ سر فہرست ہے، جہاں2931 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بلوچستان سے 1878 اور خیبرپختونخوا سے 947 ڈائیریا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آئی ڈی ایس آر رپورٹ میں ٹائفائیڈ کے 4 ہزار 239 کیسز اور کتا کاٹنے کے مجموعی طورپر963 کیسز سامنے آئے۔

مختلف بیماریوں کے اعداد وشمار کے ریسپانس میں اسلام آباد 10 فیصد، سندھ 83 فیصد، خیبرپختونخوا 78 ریسپانس رہا، جبکہ آبادی اور بیماریوں کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ پنجاب شیٹ سےغائب ہے۔

punjab

sindh

Malaria