Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب: شعلوں میں گھری گاڑی بچانے والا بنگلہ دیشی مزدور قومی ہیرو قرار

عوامی اور سماجی حلقوں کا غیرمعمولی جرات پر مزدور کو خراج تحسین ہیش کیا ہے
شائع 07 جولائ 2023 01:29pm

سعودی عرب میں حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں آگ لگ جانے کے باوجود اپنی جان پر کھیل کر اُسے بچانے کی کوشش کرنے والے مزدور کو ہیرو کا درجہ دے دیا گیا۔

العریبیہ میں شائع رپورٹ کے مطابق عوامی اور سماجی حلقوں نے اس غیرمعمولی جرات پر بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مزدور کو خراج تحسین ہیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار کو آگ لگی ہوئی ہے، اسی دوران مزدور نے وہاں پہنچ کر شعلوں میں گھری کار بچانے میں مدد کی۔

اس دوران گاڑی سے ڈرائیور اور دیگر افراد کو بھی باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مدد کرنے والا شخص قریبی شاپنگ مال میں واقع ایک اسٹورمیں ملازمت کرتا ہے جس نے کیمرے

اس دوران ایک قریبی شاپنگ مال میں کام کرنے والے بنگالی ملازم اسٹور کے کیمرے میں دیکھا کہ باہر ایک گاڑی میں آگ لگی ہوئی ہے۔ مزدور نے فوراً آگ بجھانے کا سامان اٹھایا اور تیزی سے گاڑی کی جانب جا کر آگ پرقابو پانے میں کامیاب ہوا۔

سوشل میڈیا پرخود کو داد وتحسین ملنے کے ردعمل میں اس کا کہنا تھا کہ ، ’آگ گاڑی کے انجن میں لگی تھی اور اس شخص کے ساتھ فیملی بھی تھی۔ میں نے مشکل وقت میں انسانی بھائی چارے کے تحت مدد کرتے ہوئے گاڑی کو آگ سے بچایا‘۔

Saudia Arabia

fire

Car