Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل، ذکاء اشرف چیئرمین مقرر

وفاقی حکومت نے 10 رکنی کمیٹی 4 ماہ کیلئے تشکیل دی ہے
شائع 05 جولائ 2023 11:13pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی 10 رکنی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں: ذکاء اشرف کا بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کا قوی امکان

نئی کمیٹی میں ذکا اشرف کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت نے پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ محمود اقبال خاکوانی کو پی سی بی کا نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب ملتوی کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کے لیے بنائی گئی ہے، مینجمنٹ کمیٹی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ساتھ معاملات طے کرے گی، یہ کمیٹی چوہدری ذکاء اشرف کی سربراہی میں کام کرے گی۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی 10 اراکان پر مشتمل ہے، کمیٹی میں کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفیٰ رمدے اور ذوالفقار ملک شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ذکاء اشرف کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے اعلان کی پریس ریلیز ڈیلیٹ کردی گئی

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے جبکہ پی سی بی چیئرمین کے الیکشن اور ذکا اشرف کی اہلیت کا معاملہ عدالتوں میں زیر التوا ہے۔

خیال رہے کہ ذکا اشرف سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات نجم سیٹھی چلا رہے تھے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین پی سی بی کے لیے ذکا اشرف کا نام تجویز کیا تھا۔

PCB

lahore

zaka ashraf

pcb management committee