Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگانے پر عدالت برہم، آئی جی سندھ و دیگر سے رپورٹ طلب

سندھ ہائیکورٹ کا دونوں شہریوں کی بازیابی کیلئے اقدامات کرنے کا حکم
شائع 05 جولائ 2023 05:24pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

سندھ ہائیکورٹ نے 2 لاپتہ شہریوں کی بازیابی کا سراغ نہ لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر سے رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں 2 لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزاروں کے وکلا نے مؤقف اپنایا کہ سید خرم علی کاظمی ملیر سٹی کے علاقے سے یکم جون سے لاپتہ ہے۔ عمر بن خالد فیروز آباد کے علاقے سے 20 جون سے لاپتہ ہے۔ دونوں شہریوں کو بازیاب کرایا جائے۔

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگانے پر سندھ ہائیکورٹ نے اظہار برہمی کیا۔

عدالت نے دونوں شہریوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر سے رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفتیشی افسران نے پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔

karachi

IG Sindh

missing person case

Sindh High Court

Ghulam Nabi Memon