Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذکاء اشرف کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے اعلان کی پریس ریلیز ڈیلیٹ کردی گئی

یہ اجلاس جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں 9 سے 16 جولائی تک منعقد ہوگا
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2023 11:19pm
فوٹو۔۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔ پی سی بی

ممکنہ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کا اعلان کرنے کے بعد پریس ریلیز ڈیلیٹ کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ بورڈ آف گورنرز کا رکن ہونے کی حیثیت سے ذکاء اشرف آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

تاہم بعد میں پی سی بی نے آفیشل واٹس ایپ گروپ سے ذکاء اشرف کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کی منظوری کا میسج ڈیلیٹ کردیا۔

میسج ڈیلیٹ کرنے بارے میں پی سی بی نے تبصرہ کرنے سے گریز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کا سالانہ اجلاس جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں 9 سے 16 جولائی تک منعقد ہوگا۔

پی سی بی کے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ذکا اشرف کے ہمراہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر بھی شریک ہوں گے۔

آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ذکا اشرف اور سلمان نصیر کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی کی منظوری پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین احمد شہزاد فاروق رانا نے دی ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم اور پیٹرن شہباز شریف نے مینجمنٹ کمیٹی تحلیل کردی تھی، انہوں نے ذکاء اشرف کی بورڈ آف گورنرز میں نامزدگی بھی کردی مگر نجم سیٹھی جاتے جاتے نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے گئے۔

الیکشن کمشنر نے ارکان کا تقرر کالعدم قرار دیتے ہوئے نئی نامزدگیاں کرتے ہوئے بورڈ آف گورنرز بنادیا، معاملہ عدالت میں پہنچا تو حکم امتناع پر 27 جون کو شیڈول چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ہی ملتوی کردیا گیا۔

PCB

ICC

lahore

South Africa

zaka ashraf

icc annual meeting

durban

salman naseer