Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرے لیے پاکستان میری جماعت سے پہلے آتا ہے، شاہد خاقان عباسی

ملک میں اوپن ڈائیلاگ ہونے چاہیئے، جس میں سب کو شامل ہونا پڑے گا، سابق وزیراعظم
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2023 11:08pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف الیکشن سے پہلے وطن واپس آجائیں گے۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بات چیت میں اسٹیبلشمنٹ کو بھی شامل کرنا پڑے گا، یہ سب ملکی معاملات اور معیشت پر اثر انداز ہوتے ہیں، یہ بات سامنے آگئی ہے جو وقت انہوں نے دیا ہے اسی کی ضرورت تھی کہ کم از کم ہمیں احساس ہوکہ ہمارے حالات کتنے مشکل ہیں، یہ ایک سال، دو سال یا 5 سال کی بات نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حالات بہتر کرنے میں لمبا عرصہ درکار ہے، ہمیں ذمہ داری سے کام لینا پڑے گا، یہ سب بنیادی باتیں ہیں، الیکشن ہونا لازمی ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوازشریف الیکشن سے پہلے وطن واپس آجائیں گے، میرے پارٹی سے اختلافات کبھی نہیں تھے، میرے لیے پاکستان میری جماعت سے پہلے آتا ہے، ملک میں اوپن ڈائیلاگ ہونے چاہیئے، اوپن ڈائیلاگ میں سب کو شامل ہونا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت آگے کا راستے کا تعین کرے گی، الیکشن نہ کراکر ملک کا نظام نہیں روکا جاسکتا، ملٹری تنصیبات پر حملے میں سویلین شامل ہو تو اس کا کورٹ مارشل ہوسکتا ہے، منصوبہ بندی کر کے عسکری تنصیاب کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کرنے والے پر سیکشن ٹو لاگو ہوتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ناقابل تردید شواہد ہیں تو وہ عدالت میں لانے پڑیں گے، منصوبہ بندی کی شہادت موجود ہے تو کارروائی ہوسکتی ہے، پرویز خٹک نے 9 مئی کی منصوبہ بندی کی بات کی تو انہیں اس کا ثبوت بھی دینا پڑے گا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد

faisla aap ka

Asma Shirazi