Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دو خاندانوں کی حکومتی بندر بانٹ مسترد کرتے ہیں، امیر جماعت اسلامی

این آر او کے پہلے بھی مخالف تھے اور آج بھی مخالف ہیں، سراج الحق
شائع 03 جولائ 2023 06:51pm
سراج الحق (فوٹو:فائل)
سراج الحق (فوٹو:فائل)

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ دو خانداںوں کی حکومتی بندر بانٹ مسترد کرتے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی مئیر انتخابات الیکشن نہیں سلیکشن تھا، جس کے خلاف عدالت میں جارہے ہیں، امید ہے کیس میں ہمیں انصاف ملے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 2023 پاکستان میں الیکشن کا سال ہے، اگر ملک میں عام انتخابات ملتوی ہوئے تو اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ دوخانداںوں کی حکومتی بندربانٹ مستردکرتے ہیں، پاکستان 70 سالوں میں ویلفیرریاست نہ بن سکا، الیکٹیبلز سیاسی خانہ بدوش ہیں، ان کی سیاست سے ملک ترقی نہیں کرتا، این آر او کے پہلے بھی مخالف تھے اور آج بھی مخالف ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سویڈن میں قران پاک کی توہین پر او آئی سی کی مذمت ناکافی ہے، سویڈن سے فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں، اور قران پاک کی توہین کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھانا چاہیے۔

Jamat e Islami

Siraj Ul Haq

general elections 2023

DESECRATION OF THE HOLY QURAN IN SWEDEN