Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: نہر میں جانوروں کی آلائشیں پھینکنے پر 7 افراد گرفتار

عید کے تینوں دن نہر میں آلائشیں پھینکنے اور سری پائے بھوننے پر دفعہ 144 نافذ رہے گی
شائع 30 جون 2023 02:16pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

صوبائی دارالحکومت لاہور میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر نہر میں گندگی اور آلائشیں پھینکے پر7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایک بیان میں نگراں صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر کا کہنا کہ نہرمیں آلائشیں پھنکنے پر مکمل پابندی اور دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آلائشیں نہر میں پھینکنے پر 7 لوگ گرفتار کئے جا چکے ہیں، عید کے تینوں دن نہر میں آلائشیں پھینکنے اور سری پائے بھوننے پر دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

عامر میر نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو خود موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیکر کارروائی کرنے کی ہدایت دے دی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دھرم پورہ، مغلپورہ، گڑھی شاہو اور جلو موڑ کے علاقوں میں عملہ تعینات کر دیا گیا، عملہ نہر میں آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت سخت کارروائی کرے گا۔

arrest

lahore

Section 144

Eid ul Adha 2023