Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب ملتوی کردیا گیا

چیئرمین کا انتخاب بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ملتوی کیا گیا
اپ ڈیٹ 26 جون 2023 11:09pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا انتخاب ملتوی کردیا گیا۔

پی سی بی نے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے منگل کو لاہور میں ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کا الیکشن روکنے کا حکم دے دیا

پی سی بی کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر چیئرمین کے انتخاب کے لیے ہونے والا اجلاس ملتوی کیا گیا۔

پی سی بی نے نئے چئیرمین کے انتخاب کے لیے منگل کی دوپہر 2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اجلاس طلب کر رکھا تھا۔

جس کی صدارت الیکشن کمشنر شہزاد فاروق رانا نے کرنا تھی اور وفاقی حکومت کی جانب سے الیکشن کو مانیٹر کرنے کے لیے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان تصدق حسین جیلانی کو ایڈجیوڈیکٹر مقرر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چئیرمین کس طرح منتخب کیا جاتا ہے؟

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پی سی بی گورننگ بورڈ کے لیے 2 نام ذکاء اشرف اور مصطفٰی رمدے کے بھیجے گئے ہیں جبکہ بی او جی کے دیگر ارکان میں چار ریجنز لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی، حیدر آباد اور بہاولپور کے صدور جبکہ 4 محکموں نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کے نمائندوں نے بھی شرکت کرنا تھا۔

خیال رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے آج چیئرمین پی سی بی کے الیکشن 17 جولائی تک روکنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ذکاء اشرف کا بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کا قوی امکان

عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزارت آئی پی سی اور ذکاء اشرف سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

پیپلزپارٹی نے چند روز پہلے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے بورڈ آف گورنرز کیلئے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کے ناموں کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی انتخابات روکنے کیلئے حکم امتناع کی استدعا مسترد

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق چیئرمین ذکا اشرف ایک بار پھر چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالیں گے۔

PCB

lahore

Najam Sethi

Balochistan High Court

zaka ashraf

New Chairman PCB