Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی سی بی کا نیا چیئرمین کون؟ فیصلہ کل ہوگا

ذکاء اشرف کے نئے چئیرمین منتخب ہونے کا قوی امکان
شائع 26 جون 2023 08:46pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل (منگل) کو لاہور میں ہوگا۔ چوہدری ذکاء اشرف کے نئے چئیرمین منتخب ہونے کا قوی امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ کا تاج کس کے سر سجے گا۔ اس کے لیے انتخابی عمل منگل کی دوپہر 2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کا الیکشن روکنے کا حکم دے دیا

الیکشن کمشنر شہزاد فاروق رانا انتخابی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے الیکشن کو مانیٹر کرنے کے لیے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان تصدق حسین جیلانی کو ایڈ جیوڈیکٹر مقرر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ذکاء اشرف کا بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کا قوی امکان

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پی سی بی گورننگ بورڈ کے لیے 2 نام چوہدری ذکاء اشرف اور مصطفٰی رمدے کے بھیجے گئے ہیں جبکہ بی او جی کے دیگر ارکان میں 4 ریجنز لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی، حیدر آباد اور بہاولپور کے صدور جبکہ 4 محکموں نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کے نمائندے حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی انتخابات روکنے کیلئے حکم امتناع کی استدعا مسترد

الیکشن میں کوئی اعتراض سامنے آنے کی صورت میں ایڈجیوڈیکیٹر جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی موقع پر ہی فیصلہ کرکے انتخابی عمل کو مکمل کریں گے۔

PCB

lahore

Najam Sethi

zaka ashraf

New Chairman PCB